• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37834

    عنوان: کیا اس آدمی کا اپنی بیوی ساتھ نکاح ٹوٹ گیا کہ نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے مجھ سے کہا کہ تم میری بیوی کے ساتھ اگر زنا کرنا چاہو تو کر سکتے ہو اور میں نے اس کی بیوی کے ساتھ کافی دفع غلط کام کیا۔اس کی بیوی کو بھی سب معلوم تھا ، وہ مجھ سے پیار کرنے لگی۔ ایک بچے کی پیدائش کے بعد بھی میں نے اس سے ۲ دفع زنا کیا۔ اب میں نے اللہ سے سچے دل سے رو رو کر توبہ کر لی ہے، کیا اللہ مجھ معاف کر دے گا؟ اور کیا اس آدمی کا اپنی بیوی ساتھ نکاح ٹوٹ گیا کہ نہیں؟ جلدی جواب دیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 37834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 556-470/B=5/1433 زنا بہت بڑا گناہ کبیرہ ہے، قرآن پاک سے اس کی حرمت ثابت ہے، اکر کوئی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ زنا کرنے کی اجازت دے تو اس سے زنا کرنا جائز نہیں ہوکا۔ آپ نے دوسرے کی بیوی کے ساتھ زنا کرکے عظیم جرم کیا ہے، اور اب آپ نے سچے دل سے توبہ کرلی ہے تو یہ اچھا کیا، برابر صدق دل سے توبہ کرتے رہیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جرم عظیم کو معاف کردے گا۔ آپ کے اس فعل سے اُس آدمی کا نکاح اپنی بیوی کے ساتھ نہیں ٹوٹا بلکہ ان دونوں کا نکاح پہلے کی طرح اب بھی باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند