• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37645

    عنوان: انٹر نیت پر کئے ہوے نکاح کا حکم

    سوال: آپ سے آن لائن انٹر نیت پر نکاح کرنے کے بارے میں پوچھا تھا اپ نے جواب دیا کہ جائز نہیں ہے، تو اب عرض یہ ہے کہ جن لوگوں کے نکاح انٹر نیت پر ہو چکے ہیں ان کے نکاح کا کیا حکم ہے ؟ کیا وہ دوبارہ نکاح کریں ؟ اگر انٹر نیت پر نکاح نہیں ہوا تھا تو اس اولاد کا کیا حکم ہو گا ؟

    جواب نمبر: 37645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 652-350/L=4/1433 انٹرنیٹ پر کیا ہوا نکاح شرعاً درست نہیں تھا؛ اس لیے ان لوگوں کو چاہیے کہ گواہوں کی موجودگی میں شرعی طریقے پر دوبارہ نکاح کریں اور جو وطی ہوئی وہ چوں کہ وطی بالشبہہ ہے؛ اس لیے اس کے نتیجے میں جو اولاد پیدا ہوئی وہ ثابت النسب ہوگی․․․․ فإنہ وطئ بشبہة فیثبت بہ النسب (الرد: ۵/۲۵۲، ط: زکریا، فصل في ثبوت النسب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند