• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37466

    عنوان: نكاح نہ كرسكے تو اس كے لیے كیا حل ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی آدمی کی عمرتیس سے پینتیس برس ہو جائے اور وہ کسی مجبوری کی وجہ سے شادی نہ کر سکے (مجبوری کوئی بھی ہو سکتی ہے مالی یا گھر والوں کی ذمداری مطلب شادی کے لحاظ سے تندرست ہے، لیکن ابھی شادی نہیں کرسکتاہے) تو اسلام میں کیا کوئی دوسرا راستہ ہے جس کے ذریعہ وہ اپنی جنسی حواھشات پوری کر سکتاہو؟ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

    جواب نمبر: 37466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 359=292-3/1433 اگر واقعی مجبوری ہے تو اسے بکثرت روزے رکھنے چاہئے، کیونکہ روزہ شہوت کو توڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند