• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37260

    عنوان: ممانی سے شادی جب وہ بیوہ ہو گئی ہو ؟

    سوال: ممانی کے بیوہ ہونے کے بعد ایک مرد اگر اس سے شادی کر لے تو کیا یہ شادی جائزہے ؟ کیا ایک مسلمان مرد اپنے ممانی سے شادی کر سکتا ہے جب وہ بیوہ ہو گئی ہو ؟

    جواب نمبر: 37260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 428=189-3/1433 ممانی محرمات ابدیہ میں سے نہیں ہے، اس لیے بھانجہ اپنے ماموں کی وفات کے بعد اپنی ممانی سے نکاح کرسکتا ہے، بشرطیکہ عدت وفات مکمل ہوگئی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند