• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37236

    عنوان: نکاح بنا والدین كی مرضی كے

    سوال: میرا دو سال سے ایک لڑکی کے ساتھ معاشقانہ معاملہ چل رہا ہے ۔اس سے رشتہ کے لئے میرے والدین راضی نہیں ہیں۔ان کی مرضی کے بغیر کیا میں اس لڑکی سے نکاح کرسکتاہوں؟ کیا میں والدین کا دل دکھاکر نکاح کرسکتاہوں؟ کیا والدین کی مرضی شامل ہونا ضروری ہے؟میرے نکاح سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ لڑکی کے ساتھ دوسالوں سے پیارومحبت کا سلسلہ ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 37236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 424=206-3/1433 اجنبیہ لڑکی سے پیار ومحبت کرنا، آپس میں دل لگی کی باتیں کرنا وغیرہ شرعاً ناجائز ہیں، نیز والدین کی مرضی کے بغیر شادی پر اقدام کرنا، مستحسن نہیں ہے، ایسے نکاح میں برکت نہیں ہوتی، اس لیے نکاح پر اقدام پہلے والدین کو راضی کرلیں یا اس لڑکی سے نکاح کا ارادہ ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند