• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36889

    عنوان: بینك ملازم كی بیٹی سے شادی؟

    سوال: کیا اس گھر میں شادی کرنا جائز ہے جس والد کے بینک میں ملازمت کرتے ہوں اور ان کا ذریعہ آمدنی کچھ اوربھی ہو؟براہ کرم، فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 36889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 503=261-3/1433 ایسے گھر میں شادی کرسکتے ہیں، البتہ اگر ان کی غالب آمدنی بینک کی ملازمت سے حاصل ہوتی ہے تو ان کے یہاں کھانے سے احتراز کرنا ہوگا، اکر آمدنی کا اکثر حصہ بینک کی ملازمت کا نہیں ہے تو کھانے کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند