معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 3678
عباد اللہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی کی جب کہ عباد اللہ کے ایک بھائی نے اپنی اسی پھوپھی کا دودھ پیاتھا ، لیکن خود عباد اللہ نے ان کا دودھ نہیں پیاتھا تو کیا عباد اللہ کی یہ شادی جائزہوگی ؟
عباد اللہ نے اپنی پھوپھی زاد بہن سے شادی کی جب کہ عباد اللہ کے ایک بھائی نے اپنی اسی پھوپھی کا دودھ پیاتھا ، لیکن خود عباد اللہ نے ان کا دودھ نہیں پیاتھا تو کیا عباد اللہ کی یہ شادی جائزہوگی ؟
جواب نمبر: 367801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 17/ م= 17/ م
صورتِ مسئولہ میں عباد اللہ کا نکاح اپنی پھوپھی زاد بہن سے درست ہوگیا، اس لیے کہ اپنے نسبی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے، درمختار میں ہے: وتحل أخت أخیہ رضاعاً یصح اتصالہ بالمضاف کأن یکون لہ أخ نسبي لہ أخت رضاعیة الخ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری
شادی ہوئے ایک سال سے زیادہ ہوگیا۔ شادی کے لیے میں راضی نہیں تھا لیکن والدین کے
بار بار کہنے اور ضد کرنے پر میں نے شادی کے لیے ہاں کردیا۔ شادی سے پہلے میں نے
لڑکی کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی لیکن والد صاحب اتنا زیادہ غصہ ہوگئے کہ لڑکی دیکھنے
کو منع کردیا اور خود ہی جاکر لڑکی کو پسند کرلیا۔ اب شادی کے بعد لڑکی مجھے بالکل
پسند نہیں ہے میں نے آج تک جانا ہی نہیں کہ شادی کی خوشی کیا ہوتی ہے۔ میں ادھر
ادھر مارا مارا بھاگتا ہوں کہ بیوی کے ساتھ نہ رہنا پڑے اسی بھاگ دوڑ میں میں آج
دبئی میں ہوں اور بیوی سے کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتا کیوں کہ اس کے پاس ہوتے ہوئے
میرا دل گھبراتا ہے اور مجھے بہت گراں گزرتا ہے۔ میں کسی طرح سے اس کے ساتھ زندگی
گزارنے کے لیے خود کو راضی نہیں کر پارہا ہوں جب کہ گھر والوں اور والدین کو لڑکی
بہت پسند ہے اور وہ کہتے ہیں کہ طلاق مت دینا جب کہ میں طلاق دینا چاہتا ہوں۔ لیکن
اگرطلاق دیتا ہوں تو والدین کو تکلیف ...
کیا میاں اور بیو ی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ جماع یا مباشرت سے قبل چوما چاٹی کے دوران ایک دوسرے کے مخصوص اعضاء کودیکھیں؟ (۲) اگر میاں اوربیوی چھوٹے سے کمرہ میں ہوں تو کیا وہ بغیر کپڑے کے جماع کرسکتے ہیں؟
5357 مناظراگر
کوئی شوہر اپنی بیوی کا حق زوجیت ادا نہ کرسکے تو ایسی صورت میں بیوی کو جب
ہمبستری کی ضرورت محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی شادی ہوچکی ہے اور شادی کے دو سال کے بعد وہ قادیانی ہوگیا ہے تو کیا اس کی بیوی کا نکاح اس کے ساتھ باقی رہے گا ؟ میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ میرے دوست کے بہنوئی قادیانی ہوگئے ہیں اب اس حالت میں اس کی بہن کا نکاح اس شخص سے قائم رہے گا کہ نہیں؟ اس کا جلد جواب عنایت فرماویں۔
2831 مناظرکیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جب اپنی بیوی
سے ہمبستری کا ارادہ کرتا ہے تب وہ قصداً اپنی ازار میں ہی انزال کرتا ہے (منی، مذی
ازار ہی میں نکالتا ہے)۔ تو کیا یہ شخص اپنے اس کام پر گناہ گار ہے؟ یہ کام جو
قصداً کیا گیا ہے مکروہ ہے؟ اس میں کچھ کراہت ہے یا حرام ہے؟
ہنی
مون (Honey
Moon) کی اجازت ہے یا نہیں؟
منگنی کے بعد میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کرتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، کیا ہمارا آپس میں بات کرنا ٹھیک ہے؟ جب کہ منگنی سے پہلے ہم ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔
5904 مناظر