• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36750

    عنوان: قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنا

    سوال: ہمارے یہاں خاندان میں شادی کو لازم سمجھاجاتا ہے حتی کہ دوسری قوم میں شادی کرنے کو انتہائی معیوب سمجھاجاتاہے۔ ڈاکٹرحضرات کا کہنا ہے کہ چند نسلوں تک قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنے سے بچے جسمانی یا ذہنی طور پر معذور پیدا ہوتے ہیں۔جب کہ اس کا مشاہدہ ہم اپنے رشتہ داروں میں کر رہے ہیں کہ اس التزام کی وجہ سے نئی نسل مختلف جسمانی اور ذہنی امراض کا شکار ہوتی ہے۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام میں خاندان میں شادی کرنا لازمی ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیا ان امراض سے حفاظت کی غرض سے کیا قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنے پر پابندی لگا سکتے ہیں؟تاکہ یہ التزام ختم ہوجائے ؟براہ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 36750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 317=119-3/1433 اسلام میں خاندان میں شادی کرنا لازم وضروری نہیں ہے، جہاں تک قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنے پر پابندی لگانے کا مسئلہ ہے تو چونکہ یہ شرعی ارو منصوص مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ طبی اور تجرباتی مسئلہ ہے جو امر محتمل ہے اس کی وجہ سے پابندی کا حکم نہیں لگایا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند