• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36722

    عنوان: اہل حدیث اور بریلوی لڑکی سے شادی کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میں بریلوی حضرات کے بارے میں آگاہ ہوں کہ وہ گمراہ کا شکار ہیں۔ جب کے میرے خیال میں اگرچہ اہل حدیث حضرات غیر مقلدین ہیں، لیکن توحید پرست ہیں اور قرآن وو حدیث کی روشنی میں بات کرتے ہیں۔ مجھے اپنے آپ پر اعتماد ہے کہ میں بریلوی لڑکی کو صحیح عقائد پر مطمئن کرلوں گا اور اسے جماعت دیوبند کے عقائد پر لے آؤں گا لیکن اہل حدیث حضرات دوسروں کی بات نہیں مانتے، اس لئے اہل حدیث لڑکی کے معاملے میں ایسا مشکل ہے۔ میرے لئے اہل بریلویت یا اہل حدیث لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 36722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 325=131-3/1433 مذکورہ بالا صورت میں آپ کو جس لڑکی پر اعتماد ہو کہ اس کو صحیح عقائد پر مطمئن کرلوں گا اسی سے نکاح کرلیں تاکہ شادی کے بعد اختلافات پیدا نہ ہوسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند