• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36658

    عنوان: استحاضه كے دوران مباشرت

    سوال: اب میں ہندوستان میں رہتاہوں، حیض کے مسائل کے سلسلے میں تفصیلات جاننا چاہتاہوں۔ کہا جاتاہے کہ حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ نیز حیض کے بعد (استحاضہ کے دوران ) مباشرت کی جاسکتی ہے؟ یا یہ بھی حرام ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 340=340-3/1433 حیض کے مسائل بہشتی زیور حصہ دوم میں مطالعہ فرمالیں، یہ صحیح ہے کہ حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور اکثر مدت دس دن ہے، حیض کے بعد دورانِ استحاضہ مباشرت شرعاً ناجائز نہیں ہے، وأقلہ ثلاثة أیام بلیالیہا․․․ وأکثرہ عشرة بعشر لیال إلخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند