• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36652

    عنوان: اولاد نه هونے كی صورت میں دوسری شادی

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ کیا دوسرا نکاح کرسکتے ہیں اوالاد کے لئے جب کہ بیوی بانجھ ہو ؟لیکن ڈر یہ ہو کہ اگر ہم دوسری شادی کرتے ہیں تو میری بہن کو طلاق دیدی جائے گی یا پھر ایسا بولکے مجھے ڈراتاہے کیوں کہ اسے تین اولاد ہے۔ یا اگر اس نے طلاق دیدی تو گناہ میں میں بھی شامل ہوجاؤں گا اور میری پکڑ ہوگی آخرت میں؟ براہ کرم، مشور ہ دیں ۔

    جواب نمبر: 36652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 272=176-2/1433 اگر پہلی بیوی سے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے آپ دوسری شادی کرنا چاہیں بشرطیکہ آپ دونوں بیویوں کے درمیان عدل (انصاف) کرنے پر قادر ہوں تو شرعاً دوسرا نکاح کرنے کی اجازت ہے، نیز اس کی وجہ سے آپ کے سسرال والوں کو ناراض نہ ہونا چاہیے، اور نہ ہی اس کی وجہ سے آپ کے بہنوئی کا آپ کی بہن کو طلاق دینا درست ہے۔ اگر آپ کا بہنوئی اس کی وجہ سے آپ کی بہن کو طلاق دیتا ہے تو اس کا گناہ آپ پر نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند