• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36435

    عنوان: کیا کسی کا نکاح فون پر ہو سکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیسے اور کن شرائط کیساتھ؟

    سوال: کیا کسی کا نکاح فون پر ہو سکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیسے اور کن شرائط کیساتھ؟

    جواب نمبر: 36435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 288=179-2/1433 شرعاً نکاح صحیح ہونے کے لیے ایجاب وقبول کی مجلس ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے جو مجلس نکاح میں بجسدہ موجود ہوں اوردونوں عاقدین کے کلام کو بغیر کسی اشتباہ کے سن رہے ہوں؛ لہٰذا فون پر نکاح کرنا شرعاً درست نہیں کیونکہ اس میں اشتباہ کا اندیشہ رہتا ہے۔ فقہاء نے دیوار کے پیچھے سے کوئی چیز سن کر اس کی گواہی دینے کو ناجائز لکھا ہے إذا سمعہ من وراء الحجاب لا یسعہ أن یشہد لاحتمال أن یکون غیرہ إذا النغمة تشبہ النغمة․ البتہ فون کے ذریعے توکیل کا طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند