• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36387

    عنوان: ایک بیوی اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ اگر آپ نے مجھے ٹچ )چھوا ( کیا تو یہ مجھ پر حرام ہو گا تو اس کا نکاح پر کیا اثر پڑے گا؟اور اگر شوہر اسے ٹچ کرتا ہے تو کیا اسے اس کا گناہ ہو گا؟

    سوال: ایک بیوی اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ اگر آپ نے مجھے ٹچ )چھوا ( کیا تو یہ مجھ پر حرام ہو گا تو اس کا نکاح پر کیا اثر پڑے گا؟اور اگر شوہر اسے ٹچ کرتا ہے تو کیا اسے اس کا گناہ ہو گا؟

    جواب نمبر: 36387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 164=84-2/1433 بیوی کے اس جملہ کا نکاح پر اثر نہیں پڑے گا نیز اگر شوہر اپنی بیوی کو چھوتا ہے تو وہ گنہ گار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند