معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 36200
جواب نمبر: 36200
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 128=71-2/1433 مذکورہ بالا صورت میں اگر چھوٹی بہن نے مدت رضاعت میں اپنی بڑی بہن کا دودھ پیا ہے تو دونوں سگی بہنوں کی اولاد کا آپس میں ماموں/ بھانجی یا بھانجہ اور خالہ کا رشتہ ہوگا اور جس طرح نسبی ماموں اور خالہ سے نکاح حرام ہے، اسی طرح رضاعی ماں اور خالہ سے بھی نکاح حرام ہے، اس لیے دونوں بہنوں کی اولاد کا آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند