• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35659

    عنوان: نکاح

    سوال: ایک شخص جو شریعت کا پابند ہے لیکن سودی بینک میں کام کرتا ہے اور بہتر کی کوشش میں ہے، کیا ایسے شخص سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 35659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2033=1639-1/1433 جب وہ شخص بینک کی ملازمت چھوڑنے اور دوسری جائز ملازمت اختیار کرنے کی فکر میں ہے تو اس شخص کے ساتھ اپنی لڑکی کا نکاح کرسکتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ جب چھوڑدے اور حلال وجائز کمائی کمانا شروع کردے اس وقت نکاح کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند