• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35642

    عنوان: کسی لڑکی سے رشتہ لگ جانے کے بعد اس سے بات کرنا کیسا ہے؟

    سوال: کسی لڑکی سے رشتہ لگ جانے کے بعد اس سے بات کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 35642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1914=1354-1/1433 محض رشتہ لگ جانے کی وجہ سے جب تک نکاح نہ ہوجائے وہ لڑکی بیوی کے حکم میں نہیں ہوجاتی بلکہ وہ مثل اجنبیہ کے رہتی ہے اس سے بلاتکلف باتیں کرنا مثل اجنبیہ کے حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند