معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 3539
کیا حلالہ کی غرض سے مرد اپنی بیوی کی بہن سے شادی کرسکتاہے؟
کیا حلالہ کی غرض سے مرد اپنی بیوی کی بہن سے شادی کرسکتاہے؟
جواب نمبر: 353931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 482/ ب= 379/ ب
بیوی کے نکاح میں رہتے ہوئے اس کی بہن سے نکاح کرنا حرام ہے۔ چاہے وہ حلالہ کی غرض سے ہو یا کسی اور غرض سے لقولہ تعالی: وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک لڑکی سے محبت کرتاہوں۔ میں جانتاہوں وہ بھی مجھے سے محبت کرتی ہے۔ ہم دونوں بالغ ہیں، ہم دنوں شادکی کرنا چاہتے ہیں سنت کے مطابق۔ دونوں کی فیملی ایک دوسرے کو پسند کرتی ہے، مگر مختلف برادری کی وجہ سے وہ لوگ شادی کرکے لیے تیار نہیں ہیں۔ میں آفریدی ہوں اور وہ ملتانی برادری سے ہے۔ میں اس سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں فتوی چا ہتا ہوں۔کیا اسلام میں ایک ہی برادری میں شادی کرنا لازم ہے؟کیا اسلام میں ذات پات کی کوئی حقیقت ہے؟ کیا اپنی ہی براردی میں شادی کرنا اہم ہے؟ یا یہ صرف بدعت ہے؟ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہم شادی نہ کرسکے تو یا تو مرجائیں گے یا ہمیشہ کے لیے ہندوستا ن سے فرار ہوجائیں گے۔ میں اپنا وعدہ پورا کروں گا۔
2356 مناظرمیں ایک مسلمان ہوں اور تائیوان میں
رہتاہوں۔ ہمارا ایک پاکستانی مسلم دوست ہے جو کہ یہاں پڑھتا ہے۔ وہ غیر شادی شدہ
ہے اور تائیوان میں شادی کرنا نہیں چاہتاہے اور کہتا ہے کہ اس صورت حال کے اندر
متعہ (عارضی شادی) اسلام میں جائز ہے۔وہ قرآن کریم کی سورہ نساء کی آیت نمبر24جو
کہ متعہ کے بارے میں ہے کا حوالہ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اسلام میں ایسی کتابیں
ہیں جس میں متعہ کو حلال کہا گیا ہے۔کیا متعہ اسلام میں جائز ہے؟ اگر جائز ہے، تو
کن حالات کے تحت؟ برائے کرم اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرماویں۔
اگر کوئی لڑکی اپنے سابقہ عاشق سے جنسی تعلق رکھے تو نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟
میں ایک شخص سے شادی کے ارادہ سے محبت کرتی ہوں مگر اس سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے نہ فون کا اور نہ میری اس سے ملاقات ہوتی ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح صرف اس کو دل میں رکھ کر محبت کرنا جائز ہے؟ اور کیا میں اس کو اپنی دعاؤں میں اللہ سے مانگ سکتی ہوں؟
4992 مناظرڈھائی تولہ سونے کے بدلے نکاح ہوا تو مہر میں سونا دینا ہوگا یا رقم؟
8731 مناظرسوتیلی والدہ کی لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہو، كیا اس سے نكاح درست ہے؟
2703 مناظر