• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 34970

    عنوان: حرمت مصاهرت

    سوال: جیسا ک حنفی مذہب م ہے ک اگر کوئی لڑکا کسی عورت کو شہوت سے ہاتھ لگا دے تو اس لڑکی کی ما اور بیٹی اس لڑکے پر حرام ہو جاتی ہے.مجھے بہت فکر رہتی ہیکیوں کے ما اکثر جب اپنی والدہ ک ساتھ بیٹھتا ہو تو جیسے ہی انکا ہاتھ وگیرہ مجھ سے ملتا ہے ما ہاتھ ہٹا لیتا ہو ما بہت عجیب کیفیت سے گزر رہا ہو اپنی ماں سے ب دور دور رہتا ہو انکے پاس نہی اتا وو بوسہ لیتی ہے تو ما جلدی سے ہٹ جاتا ہو ک کہی شہوت نہ ہوجائے اور میرے والد پر میری والدہ حرام نہ ہو جائے ایک دن میری ماں نے مجھے پوڈر لگایا مجھے عجیب سی کیفیت ہونے لگی شہوت نی تھی مگر عجیب سا احساس ہونے لگا ما فورن ہٹ گیا کہی میری والدہ میرے والد پر حرام نہ ہو جائے مجھے بہت فکر ہے مجھے بتائے ک ما کیا کرو مجھے شہوت نی ہوتی ماں پر مگر عجیب سا احساس ہوتا ہے ک کہی ایسا ہو نہ جائے یا ہو نہ گیا ہو؟

    جواب نمبر: 34970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1826=1129-11/1432 حنفی مسلک کا جو مسئلہ آپ نے لکھا ہے وہ صحیح ہے، اس لیے اگرچہ ماں کا رشتہ خود شہوت پیدا ہونے کے لیے مانع ہے، لیکن جہاں شہوت پیدا ہونے کا مظنہ ہو وہاں پھر احتیاط کرنی چاہیے۔ کسی عورت (ماں بہن) کا ہاتھ جسم کے کھلے حصے پر لگنے سے عجیب سا احساس ہونا تو ان کے نسوانیت کے تقاضے سے ہے، اس میں حرج نہیں، لیکن اگر شہوت پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے تو پھر کھلے حصے پر ہاتھ وغیرہ لگانے سے بچیں اور والدہ بھی بالغ لڑکے کا بوسہ لینے سے اس شکل میں اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند