معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 3371
کیا اسلام میں شادی کو ضروری کہا گیا ہے؟
کیا اسلام میں شادی کو ضروری کہا گیا ہے؟
جواب نمبر: 337131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 306/ ب= 264/ ب
حالت اعتدال میں نکاح مسنون ہے، شدت اشتیاق کی صورت میں واجب ہے، اگر مبتلائے زنا ہونے کا قوی اندیشہ ہو تو پھر فرض ہے او راگر اس کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ شادی کے بعد شدت طبع کی وجہ سے بیوی پر ظلم کربیٹھے گا تو مکروہ ہے، اور اگر یقین ہو تو پھر حرام ہے۔ چنانچہ علامہ شامی رقم طراز ہیں: ویکون واجبا عند التوقان (فإن تیقن الزنا إلا بہ فرض) ویکون سنة (موٴکدة) حال الاعتدال (أي القدرة علی وطء ومہر ونفقةژژژ (مکروھا لخوف الجور) فإن تیقنہ حرم ذلک (شامي: ج۴، ص۶۳، ط، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری فروری 2008میں شادی ہوئی۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ چار ماہ تک رہی (یعنی جون 2008تک)۔ میر ی شادی اس وقت کے درمیان پکی نہیں ہوئی اورمیرے شوہر نے کبھی بھی اس معاملہ پر شوق اور میلان نہیں دکھایا۔اس کی بہن کو اس بارے میں میری ماں نے بتایا۔ لیکن جب میں نے اس معاملہ پر اس کی بہن کے ساتھ بات چیت کی تواس نے مجھے کچھ عجیب و غریب تشریح دی جو کہ علم الحیات کے خلاف جاتی ہے۔ میرے شوہر کی بہن نے کہا کہ چونکہ یہ شادی میرے والدیننے کی تھی یہ چیز چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے لیتی ہے اور یہ کہ مجھے اس کے بھائی کو کچھ وقت دینا ہوگا اوربہت ساری عجیب و غریب تشریحات۔مزید میں اپنے شوہر کی طرف سے اور ان کے گھر والوں کی طرف سے بہت زیادہ ذہنی اذیت میں مبتلا کی گئی ہوں۔ اس کو براداشت کرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ میں اور میرے والدین نے اس معاملہ کو میرے شوہر سے اور ساس سسر سے بات چیت کرکے حل کر نے کی بہت زیادہ کوشش کی۔ اور اس کے بعد سے کسی ثالثی کو تلاش کررہے ہیں کیوں کہ انھوں نے ہم سے بات کرنے سے منع کردیا ہے۔ لیکن چیزیں اچھی نہیں گئیں اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور خلع حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔...
2211 مناظرمیرا
بھائی جو کہ مجھ سے بارہ سال چھوٹا تھا اس کا 19/اگست 2008کو انتقال ہوگیا، اس نے
اپنے پیچھے ایک بیوہ او ردو بچے نو سال اوربارہ سال کے چھوڑے۔میری عمر چون سال ہے
میں شادی شدہ ہوں اور میرے چار نوجوان بچے ہیں جن کی عمرانیس سال سے ستائیس سال کے
درمیان ہے جو کہ اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔میری بیوی اس سے راحت نہیں محسوس کرتی
ہے اور میرے بھائی کی بیوہ سے لڑائی کرتی رہتی ہے جو کہ ہمارے آبائی گاؤں میں رہتی
ہے جب کہ میری فیملی نے دلی کو وطن بنالیا ہے۔اس کے راحت نہ محسوس کرنے کی حقیقت
یہ ہے کہ میں اپنے بھائی کی بیوہ اور اس کے بچوں کا تعاون کرنا چاہتاہوں جو کہ
گاؤں کے پرائمری اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔میں ہر مہینہ پابندی سے ان کو پیسہ بھیجتا
رہتاہوں، او رمیری بیوی اس کی مخالفت کرتی ہے اور مجھ سے جھگڑتی ہے کیوں کہ اس کے
مطابق یہ غیر ضروری ہے۔میرا بھائی کسی نہ کسی طرح اپنا دونوں مقصد گاؤں میں میڈیکل
پریکٹس سے حاصل کرتا تھا۔ اس نے ایک پرائیویٹ کالج سے BEMSڈاکٹر کا کورس کیا تھا۔ اوراس نے
تقریباً اپنے پیچھے اپنی بیوہ اور بچوں کے لیے .....
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر کوئی لڑکی
شادی سے پہلے حاملہ ہوجاتی ہے تو اس کا اسلامی حل کیا ہے؟ کیا اس کو اسی مرد کے
ساتھ شادی کرنا چاہیے جو کہ اس کا ذمہ دار ہے یا حمل کو تحلیل کرالینا چاہیے۔ کیا
حمل کا گروانا قتل کے برابر ہے؟ اگروہ دونوں شادی کرلیں تواس دنیا میں اور آخرت میں
ان کی کیا سزا ہے؟
اسلام
میں نکاح کے لیے لڑکی کی کم سے کم کیاعمر ہونی چاہیے؟
شادی کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جو ضروری سامان دیے گئے تھے، کیا اسے جہیز کہا جاسکتا ہے؟
10686 مناظرحاملہ لڑکی سے زانی کا نکاح درست ہے یا نہیں؟
5983 مناظر