معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 33502
عنوان: اگر صرف دولوگوں کی موجودگی میں زید قبول کرلے کہ میں فلاں کو اپنے نکاح میں لیتاہوں اور وہ بھی موجود ہو جس سے نکاح کیا جارہا ہے، اس کی اجازت بھی ہوبلاکسی دباؤ کے اور وہ بالغ بھی ہے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟
سوال: اگر صرف دولوگوں کی موجودگی میں زید قبول کرلے کہ میں فلاں کو اپنے نکاح میں لیتاہوں اور وہ بھی موجود ہو جس سے نکاح کیا جارہا ہے، اس کی اجازت بھی ہوبلاکسی دباؤ کے اور وہ بالغ بھی ہے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟
جواب نمبر: 3350201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1202=768-8/1432
اگر لڑکا اور لڑکی دونوں مجلس عقد میں موجود ہوں اور وہ دونوں ایجاب وقبول کریں اور اس کو کم ازکم دو مرد گواہ سن لیں تو اس طرح بھی نکاح درست ہوجائے گا، البتہ نکاح علانیہ طور پر کرنے کا حکم ہے، اس لیے نکاح کا یہ طریقہ پسندیدہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند