• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 33370

    عنوان: مسجد کے امام نے یہ بات بولی ہے کہ ولیمہ اس وقت تک حرام ہے جب تک خلوت نہ ہوئی ہو، کیا شرعاً یہ بات ٹھیک ہے اور اگر دولہا نہ گیا تو اگلے دن ولیمہ کھانا حرام ہوگا؟

    سوال: مسجد کے امام نے یہ بات بولی ہے کہ ولیمہ اس وقت تک حرام ہے جب تک خلوت نہ ہوئی ہو، کیا شرعاً یہ بات ٹھیک ہے اور اگر دولہا نہ گیا تو اگلے دن ولیمہ کھانا حرام ہوگا؟

    جواب نمبر: 33370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1507=919-8/1432 حرام ہونے کا حکم لگانا تو درست نہیں، البتہ امام صاحب نے کیا کہا تھا؟ اس کو خود ان کے قلم سے لکھواکر سوال کریں تو ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند