• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 33133

    عنوان: میری پہلی بیوی نغمہ نے میرے خلاف مقدمہ کیاہے اور اس نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بنا دوسرا نکاح نہیں ہوسکتا، یہ ناجائز ہے؟براہ کرم، بتائیں کہ میرا دوسرانکاح جائز ہوایا نہیں؟

    سوال: آج سے پانچ سال پہلے میرانکاح نغمہ سے ہوا تھا، ہمارا ایک لڑکا بھی ہوا ہے ، لیکن لڑکا ہونے کے بعد وہ اپنے گھر چلی گئی ۔ میں اور میرے رشتہ دار کئی بار اسے لینے گئے، لیکن وہ نہیں آئی۔ دوسال انتظا ر کے بعد میں نے دوسرا نکاح کرلیا، میری دوسری بیوی سے بھی ایک لڑکا پیدا ہوا ہے مگر میری پہلی بیوی نغمہ نے میرے خلاف مقدمہ کیاہے اور اس نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بنا دوسرا نکاح نہیں ہوسکتا، یہ ناجائز ہے؟براہ کرم، بتائیں کہ میرا دوسرانکاح جائز ہوایا نہیں؟

    جواب نمبر: 33133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1391=854-8/1432 دوسرے نکاح کے صحیح ومنعقد ہونے کے لیے نغمہ کی اجازت شرط نہیں، اسلامی قانون کے اعتبار سے آپ کا دوسرا نکاح درست وحلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند