• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 33096

    عنوان: فون پر نکاح

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اس طرح سے فون پر نکاح ہوسکتاہے کہ لڑکے کے پاس دو گواہ ہوں اور تیسرا نکاح خواں ہو۔ نکاح خواں اگر فون پر لڑکی سے پوچھے کہ آپ کا نکاح فلاں کے ساتھ کیا ، آپ کو قبول ہے ، لڑکی کہے کہ قبول ہے اور پھر وہ لڑکے سے پوچھے تو لڑکا بھی کہے کہ قبول ہے، لڑکے کی آواز تو گواہوں نے سن لی اور لڑکی کی آواز نہ سنی ہو تو کیا ایسا نکاح ہوجائے گا ؟جب کہ لڑکی کی آواز جس نے نکاح پڑھایا ہے اس نے سنیہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1392=855-8/1432 اس طرح نکاح کرنے پر نکاح درست نہ ہوگا، لفقدان شرائط النکاح․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند