• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 32867

    عنوان: اگر کوئی اپنی پہلی بیوی سے پوچھے یا اجازت لئے بغیر نکاح کرلے تو کیادوسرا نکاح درست ہے یا نہیں؟کیامرد اس طرح سے دوسری شادی کرسکتاہے؟اور یہ نکاح صحیح ہوگایا نہیں؟براہ کرم، فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں۔

    سوال: اگر کوئی اپنی پہلی بیوی سے پوچھے یا اجازت لئے بغیر نکاح کرلے تو کیادوسرا نکاح درست ہے یا نہیں؟کیامرد اس طرح سے دوسری شادی کرسکتاہے؟اور یہ نکاح صحیح ہوگایا نہیں؟براہ کرم، فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1042=636-7/1432 دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں، دوسرا نکاح پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر بھی درست ہے، اگر کسی نے دوسرا نکاح پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کرلیا تو اس کا نکاح صحیح مانا جائے گا، البتہ دوسرا نکاح کرنے کی صورت میں اس پر دونوں بیویوں کے درمیان کھانے پینے اور رات گذارنے میں مساوات (برابری) ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند