• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 32732

    عنوان: چاندی /درہم کے وزن کے حساب سے مہر فاطمی کیا ہے؟

    سوال: (۱) چاندی /درہم کے وزن کے حساب سے مہر فاطمی کیا ہے؟ (۲) اس کی موجودہ قیمت کیا ہے؟ (۳ ) شریعت کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ مہر کی مقدار کنتی ہے؟

    جواب نمبر: 32732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 974=811-7/1432 (۱) مہر فاطمی کی مقدار 500 درہم ہے، جو ایک کلو پانچ سو تیس گرام 900 ملی گرام جدید پیمانے کے اعتبار سے ہے۔ (۲) چاندی کی قیمت چونکہ روزانہ گھٹتی بڑھتی رہتی ہے، اس لیے جس دن قیمت معلوم کرنا ہو اسی دن سنار سے معلوم کرلیں۔ (۳) مہر کی زیادہ سے زیادہ مقدار کی کوئی حد نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند