معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 32442
جواب نمبر: 32442
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 896=747-7/1432 جب اس لڑکی کے شوہر نے اپنی بیوی سے یہ کہہ دیا کہ تم میری طرف سے آزاد ہو اور آگے نکاح کرسکتی ہو، اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق واقع ہوگئی، چونکہ عورت غیرمدخولہ ہے، لہٰذا یہ طلاق بائن واقع ہوگی۔ جس طرح لفظ طلاق سے طلاق پڑتی ہے، اسی طرح لفظ آزاد بولنے سے بھی طلاق پڑجاتی ہے۔ لفظ آزاد بھی عُرف میں طلاق کے معنی میں مستعمل ہے۔ کوئی وہم وفکر کرنے کی ضرورت نہیں، دوسری جگہ شادی لڑکی کی صحیح ہوئی ہے وہ نکاح صحیح ہے اور شریعت کے مطابق شادی ہوئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند