• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 32434

    عنوان: ... اورجب گھروالے تیار ہوجائیں تو پھر سے ایک بار عام نکاح سب کے سامنے کرلے تو کیا ایسا کرسکتے ہیں ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر لڑکا اور لڑکی دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو وہ گناہ جیسے ملنا جلنا سے بچنے کے لیے گھروالوں سے چھپ کر نکاح کرلے اورجب گھروالے تیار ہوجائیں تو پھر سے ایک بار عام نکاح سب کے سامنے کرلے تو کیا ایسا کرسکتے ہیں ؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں چونکہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ہم گناہ سے بچ جائیں۔

    جواب نمبر: 32434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 911=753-7/1432 گھر والوں سے چھپ کر شرعی طور پر دو مسلم گواہوں کے سامنے نکاح کرنے سے نکاح منعقد ہوجاتا ہے، لیکن آپ کے لیے بہتر اور مناسب یہی ہوگا کہ پہلے گھر والوں کو راضی کرلیں اس کے بعد نکاح کریں۔ چھپ کر نکاح کرنا بسا اوقات بہت سی خرابیوں کا سبب بن جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند