• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31445

    عنوان: بارات /رخصتی کی دعوت جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتی ہے، میں جانا اورکھانا جائز ہے؟(۲) شادی سے پہلے لڑکے والے لڑکی والوں کے گھر کچھ کپڑے اور دوسری چیزیں لے کر جاتے ہیں جسے 'باری' کہتے ہیں، وہاں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: بارات /رخصتی کی دعوت جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتی ہے، میں جانا اورکھانا جائز ہے؟(۲) شادی سے پہلے لڑکے والے لڑکی والوں کے گھر کچھ کپڑے اور دوسری چیزیں لے کر جاتے ہیں جسے 'باری' کہتے ہیں، وہاں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 766=491-5/1432 (۱) حدودِ شرعیہ میں انتظام ہو تو گنجائش ہے ورنہ نہیں، تفصیل بہشتی زیور میں ملاحظہ کرلیں۔ (۲) آپ کیوں جانا چاہتے ہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند