• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31344

    عنوان: بيوي كو مان كهنا

    سوال: اگر شوہر اپنی بیوی کو کسی بھی حالت میں اما یا میری ماں یابہن کہہ دے تو کیا حکم ہوگا؟اس کے لیے کیا کفارہ ہے کیسے اداکرنا ہے اور کتنااداکرناہے؟

    جواب نمبر: 31344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 551=551-4/1432 مذکورہ صورت میں کوئی مالی کفارہ واجب نہیں، البتہ ایسا کہنے سے بچنا چاہیے، مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند