• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31319

    عنوان: اگر نکاح ہوجائے اور رخصتی نہ ہو تو اسلام میں اپنی منکوحہ سے کس قدر تعلق رکھنے کی اجازت دیتاہے؟

    سوال: اگر نکاح ہوجائے اور رخصتی نہ ہو تو اسلام میں اپنی منکوحہ سے کس قدر تعلق رکھنے کی اجازت دیتاہے؟ نیز یہ بھی واضح کریں کہ کیا لڑکی کے نام نفقہ کے کیا احکامات ہیں اگر چہ رخصتی نہ ہوئی ہو تو؟

    جواب نمبر: 31319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 473=396-4/1432 عقد نکاح کے بعد وہ اس کی بیوی ہوگئی، اگر دونوں بالغ ہیں تو جلد سے جلد ان کی رخصتی ہوجانی چاہیے، تاکہ دونوں جنسی تعلقات قائم کرسکیں، محض رسوم کی ادائیگی کی وجہ سے غیرمعمولی تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے، نان ونفقہ بیوی کا جب ہی شوہر کے ذمہ واجب ہوگا جب کہ وہ شوہر کے یہاں آکر رہنے لگے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند