• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31072

    عنوان: شوہر اور بیوی لگ بھگ دونوں دیندار ہیں، شوہر غیر محرم سے بات یا مذاق کرتاہے تو بیوی کو اچھی نہیں لگتی ہے اور شوہر پر بہت ناراض ہوجاتی ہے اور اس کے مرنے کی دعا کرتی ہے۔

    سوال: شوہر اور بیوی لگ بھگ دونوں دیندار ہیں، شوہر غیر محرم سے بات یا مذاق کرتاہے تو بیوی کو اچھی نہیں لگتی ہے اور شوہر پر بہت ناراض ہوجاتی ہے اور اس کے مرنے کی دعا کرتی ہے۔ شوہر کہتا ہے کہ اپنی اپنی آخرت بناؤ، اللہ تعالی قیامت کے دن کسی کو کسی کے بارے میں سوال نہیں کرے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا بیوی کو یہ کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 31072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 473=362-4/1432 اپنے شوہر کا غیرمحرم سے بلاوجہ بات کرنے یا مذاق کرنے پر بیوی کا ناراض ہونا درست ہے، البتہ اس پر شوہر کو غصہ میں کچھ کہنا یا اس کے مرنے کی دعا کرنا صحیح نہیں، غلط بات پر تنبیہ کرنے کے لیے بیوی کو حکمت اور نرمی سے کام لینا چاہیے: ﴿ادْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ﴾ (الآیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند