• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 30997

    عنوان: شادی كے لیے وظیفہ

    سوال: میں مطلقہ ہوں اور اس وقت میری عمر 33/ سال ہے۔ میں دوبار ہ شادی کرنا چاہتی ہوں۔ اچھے پیغامات بھی آرہے ہیں، لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی پیام فائنل ہونے کو ہوتاہے تو میں خوفزدہ ہوجاتی ہوں، روتی ہوں اور کسی وجہ سے وہ پیام کینسل کردیتی ہوں۔ کبھی یہ ڈر لگتاہے کہ ممکن ہے کہ وہ شخص پھر مجھے طلاق دیدے چونکہ مجھے ہیپوتھائیروڈ(ہپو)ہے اور دوسری بیماریاں بھی ، کبھی اس کا ڈر رہتاہے کہ شاید میں غلط فیصلہ لے رہی ہوں، کبھی اس بات کا خوف ہوتاہے کہ وہ شخص حیثیت میں مجھ سے کمتر ہو اور پھر پیغام منسوخ کردیتی ہوں۔ میرے والد مجھ سے عاجز آچکے ہیں۔ براہ کرم، ان مایوس کن حالات سے نمٹنے کے لیے کوئی دعا بتائیں تاکہ قوت ارادی میں مضبوطی آئے۔

    جواب نمبر: 30997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 596=360-4/1432 ۱- یَا حَيُّ یَا قَیُّوْم بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ مغرب کی نماز کے بعد تین تسبیح پڑھیں۔ ۲- جب کوئی رشتہ آئے تو یہ دعا پڑھا کریں یَا رَبِّ اِنّيْ لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ۔ ۳- اللّٰہُمَّ قَوِّنِي رِضَاکَ ضُعْفِيْ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند