• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 30875

    عنوان: السلام علیکم مفتی صاحب میری آنکھوں میں نقص (Squint Eyes) جسے عرفِ عام میں (بھینگا پن) کہتے ہیں۔ اسکا علاج سرجری سے کسی حد تک ممکن ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر والے مجھ پر شادی کے لئے زور ڈال رہے ہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وجہ سے میں آنے والی عورت کو خوش نہیں رکھ سکوں گا ۔ اس مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ فقط اب ج

    سوال: السلام علیکم مفتی صاحب میری آنکھوں میں نقص (Squint Eyes) جسے عرفِ عام میں (بھینگا پن) کہتے ہیں۔ اسکا علاج سرجری سے کسی حد تک ممکن ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر والے مجھ پر شادی کے لئے زور ڈال رہے ہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وجہ سے میں آنے والی عورت کو خوش نہیں رکھ سکوں گا ۔ اس مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ فقط اب ج

    جواب نمبر: 30875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):639=420-3/1432

    اگر صرف یہی عذر ہے تو اس کے دفعیہ کی بہتر صورت یہ ہے کہ جہاں گھروالے رشتہ کریں وہاں بلکہ مخطوبہ کے سامنے صاف صاف آپ کی آنکھ میں مذکورہ عیب کو صاف صاف ظاہر کردیا جائے، تو جو خطرہ آپ محسوس کررہے ہیں، وہ ان شاء اللہ پیش ہی نہ آئے گا یا یہ کہ اگر علاج معالجہ سے ٹھیک ہونے کی توقع ہو تو علاج کرالیں، کوئی اور وجہ نکاح پر عدم آمادگی کی ہو تو اس کو صاف اور واضح لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند