معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 30425
عنوان: اگر کوئی شخص روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک یا اپنے وطن میں گھر سے باہر ہے اور وہ شادی شدہ ہے تو کیا بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟ اور وہ کتنے مہینوں تک گھر سے باہر رہ سکتاہے؟ اور اگر بیوی اجازت نہ دے تو وہ اپنا کام کاج جاری رکھ سکتاہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنائی فرمائیں۔
سوال: اگر کوئی شخص روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک یا اپنے وطن میں گھر سے باہر ہے اور وہ شادی شدہ ہے تو کیا بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟ اور وہ کتنے مہینوں تک گھر سے باہر رہ سکتاہے؟ اور اگر بیوی اجازت نہ دے تو وہ اپنا کام کاج جاری رکھ سکتاہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 3042501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):379=379-3/1432
اچھا یہی ہے کہ شادی شدہ آدمی اگر گھر سے دور رہے تو بیوی سے اجازت لے کر رہے، تاکہ بیوی کی بھی دلجوئی ہوجائے، اگرچہ چار ماہ سے کم باہر رہنے کے لیے اجازت لینا ضروری نہیں اور بیوی کی اجازت ہو تو چار ماہ سے زائد بھی باہر رہ سکتا ہے ورنہ چار مہینے کے اندر بیوی کے پاس آجایا کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند