• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 30346

    عنوان: (۱) میرا سوال مہر کے بارے میں ہے۔ اگر لڑکے والے مہر کی رقم طے کرے اور اس پر لڑکی والے راضی ہیں تو کیا اس موقعہ پر مہر مثال دینا واجب ہے یا وہ مہر جس پر دونوں راضی ہیں؟(۲) میں جس لڑکی سے شادی کرنے والاہوں، ان کے خاندان میں مہر زیادہ طیہوتاہے ، کیامجھ پر بھی ان کے برابر مہر مثل دینا واجب ہے؟(۳) کم سے کم مہر کتنا ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: (۱) میرا سوال مہر کے بارے میں ہے۔ اگر لڑکے والے مہر کی رقم طے کرے اور اس پر لڑکی والے راضی ہیں تو کیا اس موقعہ پر مہر مثال دینا واجب ہے یا وہ مہر جس پر دونوں راضی ہیں؟(۲) میں جس لڑکی سے شادی کرنے والاہوں، ان کے خاندان میں مہر زیادہ طیہوتاہے ، کیامجھ پر بھی ان کے برابر مہر مثل دینا واجب ہے؟(۳) کم سے کم مہر کتنا ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):539=355-3/1432

    (۱) باہمی رضا مندی جو بھی طے ہوجائے وہ مقدار درست ولازم ہوجائے گی۔
    (۲) بہتر یہ ہے کہ مہر مثل یا اس سے کچھ مناسب مقدار رکھی جائے۔
    (۳) تین تولہ چاندی یا اس کی قیمت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند