معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 3020
کیا میں بغیر شہادت و مہر کے نکاح کرسکتا ہوں؟
کیا میں بغیر شہادت و مہر کے نکاح کرسکتا ہوں؟
جواب نمبر: 302001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 564/ ل= 564/ ل
نکاح کے وقت مہر کا ذکر کرنا ضروری نہیں مہر کے ذکر کے بغیر نکاح درست ہوجاتا ہے اور مہر مثل لازم ہوتا لیکن بغیر شہادت کے نکاح ہوتا ہی نہیں، نکاح منعقد ہونے کے لیے کم سے کم دو عقلمند بالغ مرد مسلمان یا ایک مرد اور دو عورتوں کا ہونا ضروری ہے: ولا ینعقد نکاح المسلمین إلا بحضور شاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین أو رجل وامرأتین الخ (ھدایة: ج۲ ص۲۸۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
احتیاطا تجدید نکاح میں کیا شوہر بیوی کا وکیل بن سکتا ہے ؟
5752 مناظراپنی
منگیتر کا نکاح دوسرے سے ہوگیا، اب اس سے بات چیت کرنا؟
میں نے آپ سے فتوی آئی ڈی نمبر11137میں ایک سوال کیا تھا جس میں پوچھا تھا کہ میں ایک شخص سے محبت کرتی ہوں مگر اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ نہ فون کا اور نہ ہی میری اس سے ملاقات ہوتی ہے تو کیا یہ جائز ہے او رکیا میں اس کو پانے کے لیے اللہ سے دعا مانگ سکتی ہوں؟ آپ کا جواب مجھے سمجھ میں آگیا مگر میرے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ میری اس محبت کا میرے گھر والوں کو یا کسی اورکو نہیں پتا ہے، میں صرف اپنے دل میں رکھ کر اس سے محبت کرتی ہوں ،تو کیا یہ جائزہے؟ او رکیا میں اس کو دعاؤں میں مانگ سکتی ہوں کہ آگے اللہ کوئی ایسی راہ نکال دیں کہ میرا رشتہ اس سے ہوجائے، ورنہ اللہ کی جو رضا ہومیں اس میں ہمیشہ راضی رہوں گی۔ برائے کرم اس کا جواب جلدی دیں،کیوں کہ مجھے ڈر ہے کہ میں کسی غلط راہ پر تونہیں ہوں؟
7673 مناظربہنوئی کی خاطر اپنے شوہر سے جھوٹ بولنا؟
2734 مناظرشادی کے لیے لڑکی کو دکھلانا کیسا ہے؟
2122 مناظرسوال یہ ہے کہ میں ایک شادی شدہ لڑکی ہوں، میراچھ ماہ کا بیٹا ہے، میرے شوہر بہت اچھے ہیں ، با شرع بھی ہیں، بہت محبت کرتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی بہت زیادہ کرتے ہیں۔ ایک بات میرے ذہن میں ابہام ہے ، وہ یہ کہ میرے شوہر قربت کے وقت میرے پستانوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے ہیں تواس سے دودھ نکل آتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ دودھ ان کے منھ میں جانا غلط تو نہیں ؟ یا کوئی بات نہیں ، کوئی حرج نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
3594 مناظر