• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 30061

    عنوان: کیا میں اپنے تایا کے لڑکے کی لڑکی سے شادی کرسکتاہوں؟(اپنے تائرے بھائی کی لڑکی سے )کیا یہ جائزہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: کیا میں اپنے تایا کے لڑکے کی لڑکی سے شادی کرسکتاہوں؟(اپنے تائرے بھائی کی لڑکی سے )کیا یہ جائزہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 30061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 471=323-3/1432

    شرعی اعتبار سے یہ رشتہ نکاح کے حرام ہونے کا سبب نہیں ہے، پس نکاح تایازاد بھائی کی لڑکی سے کرسکتے ہیں، وہ حقیقی بھتیجی کے حکم میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند