• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29911

    عنوان: کیا لڑکیوں کے لیے شادی سے پہلے کان ناک چھدوانا لازمی ہے زیورات پہننے کے لیے ؟ کیا یہ سنت ہے؟

    سوال: کیا لڑکیوں کے لیے شادی سے پہلے کان ناک چھدوانا لازمی ہے زیورات پہننے کے لیے ؟ کیا یہ سنت ہے؟

    جواب نمبر: 29911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 283=209-3/1432

    لڑکیوں کے لیے زیور پہننے کے لیے کان یا ناک چھدوانا جائز ہے، واجب یا سنت نہیں ہے: ولا بأس بثقب أذن البنت ․ وہل یجوز الخرام في الأنف لم أرہ (درمختار) وفي الشامي: قولہ لم أرہ قلت: إن کان مما بتزین النساء بہ کما ہو في بعض البلاد فہو فیہا کثقب القرط․ وقد نص الشافعیة علی جوازہ (الدر المختار مع الشامي: ۹/۶۰۲، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند