• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29626

    عنوان: کیا نکاح میں خطبہ ضروری ہے ؟ نہیں تو پھر کیا کیا ضروری ہے؟کیا کوئی خود اپنا نکاح عورت کی موجودگی میں پڑھاسکتاہے؟ اور کیا گواہی ٹیلفون پر لی جاسکتی ہے؟یا نکاح سے پہلے یا بعد میں لی جاسکتی ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: کیا نکاح میں خطبہ ضروری ہے ؟ نہیں تو پھر کیا کیا ضروری ہے؟کیا کوئی خود اپنا نکاح عورت کی موجودگی میں پڑھاسکتاہے؟ اور کیا گواہی ٹیلفون پر لی جاسکتی ہے؟یا نکاح سے پہلے یا بعد میں لی جاسکتی ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 356=187-3/1432

    نکاح کے اندر خطبہ سنت ہے، نکاح کے اندر دومسلمان مرد یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورتوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کا ہونا ضروری ہے۔ کوئی بھی آدمی عورت کی موجودگی میں اپنا نکاح کرسکتا ہے، البتہ گواہوں کی موجودگی ضروری ہوگی، ٹیلیفون پر گواہی معتبر نہیں ہے؛ کیوں کہ گواہی کے لیے مسجد عقد میں گواہ کا موجود ہونا ضروری ہے، اور گواہی نکاح سے پہلے یا بعد میں نہیں ہوسکتی، بلکہ گواہوں کے لیے مجلس عقد میں موجود ہونا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند