معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 29240
جواب نمبر: 29240
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 169=169-2/1432
آپ جس لڑکی سے شادی کرنے جارہے ہیں، اس کے اور آپ کے درمیان اگر محرمیت کا کوئی رشتہ نہیں ہے اور جوازِ نکاح سے کوئی امر مانع نہیں ہے تو اس لڑکی سے شادی کرسکتے ہیں، محض اس کے بھیا کہنے کی وجہ سے حقیقی بھائی بہن کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا، اور نامحرم سے شرعاً پردہ بھی لازم ہے، لہٰذا شادی سے پہلے ملاقات سے احتراز کیجیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند