• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29237

    عنوان: ایک لڑکے کی ایک لڑکی سے شادی ہوئی ، اور دو مہینے لڑکے نے ہمبستری کی اورپھر اس کے بعداس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیااور کہا کہ میں تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔ آج تین سال ہوگئے ، وہ لڑکا اور اس کے گھر والے چپ ہیں، نہ وہ طلاق دینا چاہتاہے اور نہ ہی سامنے آتاہے۔ اور اس لڑکی نے دوسری شادی کرلی ہے ، کیا یہ دوسرا نکاح ہوا ہے یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: ایک لڑکے کی ایک لڑکی سے شادی ہوئی ، اور دو مہینے لڑکے نے ہمبستری کی اورپھر اس کے بعداس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیااور کہا کہ میں تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔ آج تین سال ہوگئے ، وہ لڑکا اور اس کے گھر والے چپ ہیں، نہ وہ طلاق دینا چاہتاہے اور نہ ہی سامنے آتاہے۔ اور اس لڑکی نے دوسری شادی کرلی ہے ، کیا یہ دوسرا نکاح ہوا ہے یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 244=175-2/1432

    صورت مسئولہ میں دوسرا نکاح درست نہ ہوا، بلکہ حرام ہے، دونوں میں علاحدگی واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند