• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 27976

    عنوان: 2000/ میں میری شادی ہوئی ، مہر 10,000,00/ طے ہوا، میری بیوی مہر کا مطالبہ نہیں کرتی ہے ، سوال یہ ہے کہ اس کو کتنا مہر اداکیا جانا چاہئے ؟براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    سوال: 2000/ میں میری شادی ہوئی ، مہر 10,000,00/ طے ہوا، میری بیوی مہر کا مطالبہ نہیں کرتی ہے ، سوال یہ ہے کہ اس کو کتنا مہر اداکیا جانا چاہئے ؟براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 27976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 89=87-1/1432

    جس قدر آپ نے مہر پر نکاح قبول کیا ہے یعنی دس لاکھ دینا آپ کے ذمہ واجب ہے، ہاں اگر بیوی بخوشی کچھ کم کردے تو اسے کم کرنے کا حق حاصل ہے، کم کرنے کے بعد جس قدر کہے اتنا آپ اسے دے سکتے ہیں، مگر یہ کم کرنے کا مسئلہ اور ادائیگی کامسئلہ دو گواہوں کے سامنے ہو تو بہترہے تاکہ آئندہ اختلاف کے وقت یہ گواہ کام آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند