• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 27641

    عنوان: یہ بات معلوم ہے کہ ماہواری کے دوران جماع کرنا ممنوع ہے، کیا جماع سے پہلے مکمل غسل کرنا ضروری ہے یا جب خون آنا مکمل طور پر رک جائے اورصاف ہوجائے تو جماع کرسکتے ہیں؟ برائے کرم ہم کو اس کے بارے میں صحیح فتوی بتائیں۔

    سوال: یہ بات معلوم ہے کہ ماہواری کے دوران جماع کرنا ممنوع ہے، کیا جماع سے پہلے مکمل غسل کرنا ضروری ہے یا جب خون آنا مکمل طور پر رک جائے اورصاف ہوجائے تو جماع کرسکتے ہیں؟ برائے کرم ہم کو اس کے بارے میں صحیح فتوی بتائیں۔

    جواب نمبر: 27641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2086=1682-12/1431

    اگر دس دن سے کم اور تین دن سے زائد عادت کے مطابق حیض آنا بند ہوگیا ہو اور ایک نماز کاوقت گزرگیا ہو تو بغیر غسل کیے ہوئے جماع کرسکتے ہیں۔ وإن انقطع لأقل من عشرة أیام، وفوق الثلاث وکان ذلک علی تمام عادتہا لا یحل وطوٴہا حتی تغتسل․․․ أو یمضي علیہا أدنی وقت صلاة کاملة فحینئذ یحل وطوٴہا وإن لم تغتسل ․ (ملتقی الأبحر مع مجمع الأنہر: ۱/۸۰، کتاب الطہارة باب الحیض، ط: فقیہ الأمت دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند