معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 27032
جواب نمبر: 27032
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1721=1246-11/1431
اللہ تعالیٰ نے جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے نکاح کے سلسلہ کو جاری کیا ہے، اس کے علاوہ دوسرے طریقوں کو حرام قرار دیا ہے، اس لیے اس کے علاوہ دوسرے طریقوں کو اختیار کرنا، اورانگلی یا دوسرے آلے کے ذریعہ اپنی خواہش کو پورا کرنا ناجائز اورموجب لعنت ہے۔
یہ فعل غیرشادی شدہ کے لیے تو برا ہے ہی، لیکن جس عورت کی شادی ہوچکی ہو اور شوہر سے ضرورت کی تکمیل کا موقع بھی ہو اس کے لیے یہ فعل اور بھی زیادہ شنیع ہے۔ فَمَنِ ابْتَغَی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ۔ وہذا یقتضي تحریم الزنی وما قلنا من الاستمنا (تفسیر قرطبی: ۱۲/۷۲ بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند