• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 26779

    عنوان: (۱) مباشرت کے وقت جو دعائیں ہیں ، وہ کیا دونوں کو پڑھنی چاہئے یا صرف مرد پڑھے گا؟
    (۲) عورت کے لیے شادی کے وقت پھول کا چونڈا(گجرا)سر پر باندھتے ہیں، یہ صحیح ہے یا نہیں؟
    (۳) کیا عورت پھول یا عطر لگا کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
     (۴) کیا عورت پھول استعما ل کرکے غیر مرد کے پاس سے گذرسکتی ہے؟
    (۵) کیا عورت گھر میں اپنے شوہر کی بھائیوں کے سامنے چہرہ، ہاتھ اور پیر کے پنجے کھول سکتی ہے؟

    سوال: (۱) مباشرت کے وقت جو دعائیں ہیں ، وہ کیا دونوں کو پڑھنی چاہئے یا صرف مرد پڑھے گا؟
    (۲) عورت کے لیے شادی کے وقت پھول کا چونڈا(گجرا)سر پر باندھتے ہیں، یہ صحیح ہے یا نہیں؟
    (۳) کیا عورت پھول یا عطر لگا کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
     (۴) کیا عورت پھول استعما ل کرکے غیر مرد کے پاس سے گذرسکتی ہے؟
    (۵) کیا عورت گھر میں اپنے شوہر کی بھائیوں کے سامنے چہرہ، ہاتھ اور پیر کے پنجے کھول سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 26779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1877=1499-11/1431

    (۱) مرد وعورت دونوں کو پڑھنی چاہیے۔ (۲) یہ ہندوانہ رسم ہے اسے ترک کرنا چاہیے۔ (۳) جی ہاں اپنے گھر میں ہلکی خوشبو لگاکر نماز پڑھ سکتی ہے۔ (۴) اپنی زینت کا دکھاوا اجنبی کے سامنے جائز نہیں۔ اپنا پورا بدن چھپاکر گذرسکتی ہے۔ (۵) جی نہیں! نہیں کھول سکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند