• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 25834

    عنوان: ایک بیٹے کو نانی نے دودھ پلایا ، جوان ہونے پر کیا وہ ماموں کی لڑکی یا خالہ کی لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟

    سوال: ایک بیٹے کو نانی نے دودھ پلایا ، جوان ہونے پر کیا وہ ماموں کی لڑکی یا خالہ کی لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 25834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2119=693-10/1431

    نہیں کرسکتا، اس لیے کہ نانی کے دودھ پلانے کی وجہ سے ماموں رضاعی بھائی اورخالہ رضاعی بہن ہوگئی اور ماموں کی بیٹی رضاعی بھتیجی اور خالہ کی بیٹی رضاعی بھانجی ہوگئی، جس طرح نسبی بھتیجی اور نسبی بھانجی سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بھتیجی اور رضاعی بھانجی سے بھی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند