• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 25324

    عنوان: میں نے ایک چینی لڑکی کے ساتھ زناکیا ہے، میں نے توبہ کرلی ہے؟میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس زنا کی وجہ سے میں کاکفر تو نہیں ہوگیا ہوں؟ اور میں شادی شدہ بھی ہوں، اس زنا کی وجہ سے میرا نکاح تو نہیں ٹوٹ گیا؟ میرا بیوی کے ساتھ جماع کرنا زنا تو نہیں ہوگا؟

    سوال: میں نے ایک چینی لڑکی کے ساتھ زناکیا ہے، میں نے توبہ کرلی ہے؟میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس زنا کی وجہ سے میں کاکفر تو نہیں ہوگیا ہوں؟ اور میں شادی شدہ بھی ہوں، اس زنا کی وجہ سے میرا نکاح تو نہیں ٹوٹ گیا؟ میرا بیوی کے ساتھ جماع کرنا زنا تو نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 25324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1497=1060-10/1431

    زنا کی وجہ سے آپ کافر نہیں ہوئے اور نہ ہی آپ کا نکاح ٹوٹا،آپ دونوں بدستور میاں بیوی ہیں، آپ دونوں کے لیے جسمانی تعلق قائم کرنا جائز ہے۔ آپ کا اپنی بیوی سے جماع کرنا زنا شمار نہیں ہوگا، البتہ اس چینی لڑکی سے زنا کرنے کی وجہ سے آپ پر توبہ واستغفار ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند