• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24774

    عنوان: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ بنا سنتی دعا کے ساتھ جسمانی تعلق کرتاہوں تو کیا اس کا اثر پیداہونے والے بچہ پر پڑے گا یا نہیں؟کیا دعا پڑھنا ضروری ہے؟ 

    سوال: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ بنا سنتی دعا کے ساتھ جسمانی تعلق کرتاہوں تو کیا اس کا اثر پیداہونے والے بچہ پر پڑے گا یا نہیں؟کیا دعا پڑھنا ضروری ہے؟ 

    جواب نمبر: 24774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1265=1265-9/1431

    بیوی سے ہمبستری کے وقت کی دعا پڑھ لینے سے پیدا ہونے والا بچہ شیطانی اثرات سے محفوظ رہتا ہے، اور ماں باپ بھی شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں، اس لیے دعا پڑھ لینی چاہیے، دعا پڑھنا ضروری نہیں، البتہ مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند