• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24773

    عنوان: میری شادی دوسال پہلے ہوئی تھی، بعد میں بیوی کے بدکرداہونے کی اور میری کی مرضی خلاف اسقاط کرونے کیوجہ سے میں نے دوسری شادی کرلی ، کیا شریعت کے حساب سے دوسری شادی کی اجازت ہے ؟

    سوال: میری شادی دوسال پہلے ہوئی تھی، بعد میں بیوی کے بدکرداہونے کی اور میری کی مرضی خلاف اسقاط کرونے کیوجہ سے میں نے دوسری شادی کرلی ، کیا شریعت کے حساب سے دوسری شادی کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 24773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1264=1264-9/1431

    اگر پہلی بیوی بھی آپ کی زوجیت میں برقرار رہے تو اب دونوں کے درمیان مساوات قائم رکھنا واجب ہے، اگر دونوں کے حقوق ادا کرنے او رعدل وانصاف قائم رکھنے میں کوتاہی کی تو اس کا گناہ آپ کے ذمہ ہوگا اور پہلی بیوی نے بغیر شرعی مجبوری کے جو اسقاط کرایا اس کا گناہ اُس کو ہوگا،اگر آدمی عدل قائم رکھ سکتا ہو تو دوسری شادی کی اجازت ہے، ورنہ ایک ہی پر اکتفاء کا حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند