• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24575

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیوی اپنے شوہر کو جھگڑتے ہوئے گالیاں دے تو کیاان دونوں کا نکاح ٹوٹ جاتاہے ؟ اور اگر ٹوٹ جاتاہے تو دونوں دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں یا نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیوی اپنے شوہر کو جھگڑتے ہوئے گالیاں دے تو کیاان دونوں کا نکاح ٹوٹ جاتاہے ؟ اور اگر ٹوٹ جاتاہے تو دونوں دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں یا نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 24575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1704=1342-10/1431

    بیوی نے اگر شوہر کو گالی دیدی تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹا،نکاح بدستور باقی ہے۔ بیوی کوچاہیے اپنے شوہر کا احترام کرے، گالی نہ دے اسے برا بھلا نہ کہے۔ یہ بہت بڑاگناہ ہے اوراللہ کی بھی نافرمانی اور شوہر کی بھی نافرمانی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند